دنیابھر میں کورونا وائرس سے اموات 45لاکھ،22کروڑ افرادمتاثر

Published on September 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

نیویارک(یواین پی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 92 لاکھ 82 ہزار 805 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 45 لاکھ 45 ہزار 444 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 63 ہزار 166 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 4 ہزار 816 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 60 لاکھ 74 ہزار 195 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 59 ہزار 927 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 3 لاکھ 30 ہزار 712 ہو چکی ہے۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 39 ہزار 559 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 28 لاکھ 57 ہزار 937 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 81 ہزار 228 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 8 لاکھ 4 ہزار 215 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 84 ہزار 14 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 37 ہزار 333 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 742 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 68 لاکھ 25 ہزار 74 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 14 ہزار 577 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 67 لاکھ 83 ہزار 329 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 57 ہزار تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 64 لاکھ 12 ہزار 277 ہو چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 12 ہزار 5 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 51 لاکھ 90 ہزار 948 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 393 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 50 لاکھ 25 ہزار 233 ہو گئے۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 16 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 49 لاکھ 11 ہزار 82 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 552 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 634 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 108 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 926 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 103 کیسز سامنے آگئے، مزید 89 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 874 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 65 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 978 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 941 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 717 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 48 ہزار 872 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 651 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 78 لاکھ 71 ہزار 620 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 لاکھ 90 ہزار 236 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 5 کروڑ 67 لاکھ 68 ہزار 446 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ اب تک 1 کروڑ 74 لاکھ 55 ہزار 249 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog