سندھ میں پانچ لاکھ بچوں نے سرکاری اسکولوں کو خیر باد کہہ دیا

Published on September 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

کراچی (یواین پی) صوبہ سندھ میں کرونا وبا کے باعث 5 لاکھ بچوں نے سرکاری اسکولوں کو خیر باد کہہ دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کی ایک سرکاری رپورٹ میں سرکاری اسکولوں میں داخلوں میں نمایاں کمی کا انکشاف کیا گیا ہے۔سندھ سرکار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی عالم گیر وبا کے اثرات اسکولوں میں داخلوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں، اور سرکاری اسکولوں کی انرولمنٹ 46 لاکھ سے کم ہو کر 41 لاکھ ہوگئی ہے۔سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اکبر لغاری کی جانب سے دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرکاری اسکولوں میں 41 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ ہوئی ہے۔سندھ سرکار نے داخلوں میں نمایاں کمی کی وجہ کرونا وبا قرار دے دیا، سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کووِڈ نائٹین کے باعث داخلہ مہم نہ چلانے کے سبب سرکاری اسکولوں میں داخلوں کا رحجان کم رہا۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ 2 سال کے دوران کووِڈ کی صورت حال کے باعث داخلہ مہم نہ چل سکی۔وزیر تعلیم کو سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اسکولز کی انرولمنٹ کے حوالے سے تفصیلی ڈیٹا شیئر کر دیاگیا ہے، وزیر تعلیم سندھ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog