پنجاب حکومت نے 15اضلاع میں کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند کرنے کا اعلان کردیا

Published on September 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب حکومت نے 15اضلاع میں کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند کرنے کا اعلان کردیا، پنجاب کے ہائی رسک اضلاع میں 4 ستمبر سے 12ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب کے 15 اضلاع راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سرگودھا، خوشاب ، میانوالی، خانیوال، بہارلپور، رحیم یارخان، بھکراورملتان میں تعلیمی ادارے بند کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت پنجاب کے 15پنجاب کے ہائی رسک اضلاع میں 4 ستمبر سے 12ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اسی طرح اسلام آباد انتظامیہ نے بھی این سی اوسی کی ہدایات پرنئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد میں تمام انڈور اور آؤٹ ڈوراجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی، آؤٹ ڈور تقریبات کی300 ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ رات 10 بجے تک اجازت ہوگی، اسلام آباد کے تمام انڈور جمز بند رہیں گے، انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog