پستہ کھانے سے جلد کی ساخت نرم اور پرکشش ہوجاتی ہے طبی ماہرین

Published on September 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

پستہ دھوپ کی جلن کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کے سرطان سے بھی حفاظت کرتا ہے
فیصل آباد (یو این پی)پستہ انتہائی مفید چربیلے تیزابوں (فیٹی ایسڈ) سے بھرپور ہوتا ہے جو مستقل طور پر صحت مند، نرم و ملائم اور دمکتی جلد کو برقرار رکھتے ہیں اس میں ایسے روغن پائے جاتے ہیں جو جلد کو نم کرتے ہیں اور اس سے جلد کو زبردست قسم کی ملائمت حاصل ہوتی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر پستہ کھانے سے جلد کی ساخت نرم اور پرکشش ہوجاتی ہے۔پستہ اینٹی آکسیڈنٹس پر بھی مشتمل ہوتا ہے جو جلد پر ڈھلتی عمر کی علامات ظاہر ہونے کو روکتا ہے۔ لہذا روزانہ پستہ کھانے سے آپ اپنی عمر سے کم نظر آئیں گے۔اسی طرح روزانہ باقاعدگی کے ساتھ ایک مٹھی پستے کھانے سے سورج کی شعاؤں کے نقصان دہ اثرات سے جلد کو تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پستہ دھوپ کی جلن کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کے سرطان سے بھی حفاظت کرتا ہے۔پسے ہوئے پستے کے 4 سے 5 چمچے لے کر اس میں 2 چمچے ناریل کا تیل ملا کر کریم تیار کی جاسکتی ہے۔ اس کریم کو براہ راست کھوپڑی پر لگا کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد بالوں کو اچھی طرح سے پانی سے دھو لیجیے۔اس کریم کے لگانے سے بالوں کو خصوصی لچک اور تازگی حاصل ہوگی۔ پستہ میں بھرپور طور پر بائیوٹن پایا جاتا ہے۔ لہذا روزانہ درمیانی مقدار میں پستے کھانا بالوں کے گرنے کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes