سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہورکے زیر اہتمام 139 ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Published on September 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

لاہور(یواین پی)سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہورکے زیر اہتمام 139 ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا بچوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنےکے لیے”سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن“کے زیر اہتمام 5 ستمبر، اتوار کے روزفری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا جس میں ڈاکٹر غلام یاسین نے ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے 300 سے زائد بچوں کا فری چیک اپ کیااور انہیں ادویات بھی فراہم کی گئیں اس موقع پر میڈیکل ٹیم نے حکومتی ایس او پیز کو بھی ملحوظ خاطررکھا۔ فری کیمپ ہر مہینے کی پہلی اتوار کو سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں لگایا جاتا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme