نئی پرانی گاڑیوں کی قیمتیں 2023 تک برقرار رہیں گی

Published on September 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

لاہور(یواین پی)نئی یا پرانی گاڑیوں کی ریکارڈ زیادہ قیمتیں2023 تک برقرار رہیں گی، تجزیہ کاروں نے کمپیوٹر چپس کی قلت کو اس کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس اور بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ کے بعد گاڑیوں میں استعمال ہونے والی کمپیوٹر چپس کی قلت شدید صورت اختیار کررہی ہے۔ گاڑیوں کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر کم رکھا جا رہا ہے جبکہ عالمی سطح پر گاڑیوں کے پرزہ جات کی قلت کمپیوٹر چپس تک ہی محدود نہیں رہی۔ کار ساز کمپنیوں کو تاروں، پلاسٹک اور شیشے کی کمی کا سامنا بھی شروع ہو چکا ہے کیونکہ ان کی تیاری میں استعمال ہونے والاخام ملک دنیا بھر کی بندرگاہوں میں پڑا ہے اور تیار کرنے والے ممالک تک پہنچنے میں تاخیر صورت حال کو مزید بگاڑ رہی ہے۔کورونا وائرس کی دوبارہ آنے والی لہر نے رسد کے مقابلے میں طلب میں اضافہ کر دیا ہے، یادرہے ملائشیا اور دوسرے ایشیائی ممالک میں کمپیوٹر چپس کی تیاری کا آخری مرحلہ مکمل ہوتا ہے جو اس وقت کورونا کی زد میں ہیں۔ یادرہے جنرل موٹرز اور فورڈ نے شمالی امریکہ میں اپنے کئی کارخانے ایک یا دو ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گذشتہ ماہ سیمی کنڈکٹرز (نیم موصل) کی قلت اتنی زیادہ ہو گئی کہ ٹویوٹا کمپنی کو اعلان کرنا پڑا کہ وہ جاپان اور شمالی امریکہ میں دو ماہ کے لیے اپنی پیداوار میں کم از کم 40 فیصد کمی کر دے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes