نہار منہ چائے پیناپیٹ کی متعدد بیماریوں کودعوت دیتا ہے طبی ماہرین

Published on September 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

چائے میں موجود ”کیفین“کو نہار منہ خوراک کا حصہ بنایا جائے تو اسکے مضر اثرات ہوتے ہیں
فیصل آباد (یو این پی)چائے کی بے شمار اقسام ہیں جن میں سبز چائے، دودھ والی چائے بے حد مقبول ہیں،جہاں اس کے پینے کے بہت سے فائدے ہیں وہیں نقصانات بھی ہیں، سب سے زیادہ نقصان  نہار منہ چائے پینے سے ہوتا ہے کیونکہ اس سے تیزابیت سمیت متعدد مسائل جنم لیتے ہیں، نہار منہ چائے پینا پیٹ کی متعدد بیماریوں کودعوت دیتا ہے۔اگر صبح سویرے اُٹھٹے ہی ناشتے میں پہلے چائے پی جائے تو اس سے معدے کی تیزابیت بڑھتی ہے جو سینے میں جلن بدہضمی اور ڈکار آنے کی وجوہات بنتی ہے، چائے کو خالی پیٹ پینے سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے نہار منہ چائے پینے سے منہ میں موجود ’بیکڑیا‘ کی تعداد بڑھ جاتی ہے جو دانتوں کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔چائے میں موجود ”کیفین“کو نہار منہ اپنی خوراک کا حصہ بنایا جائے تو اس کے مضر اثرات نمایاں ہوتے ہیں جن میں قے اور متلی آنا، چکر اور سر بھاری رہنا شامل ہیں، چائے کے شوقین افراد کو اکثر پیٹ پھولنے کی شکایت ہوتی ہے جس کی  وجہ نہار منہ چائے پینا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو صبح سویرے چائے پینے کی عادت ہے، انہیں چاہیے کہ وہ پہلے ٹھوس غذائیں کھایا کریں اور پھر چائے پئیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme