حفاظتی آلات کے استعمال نہ کرنے کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں ملک ندیم

Published on September 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) لیسکو اوکاڑہ فورتھ سرکل میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں اوکاڑہ سرکل کے افسران نے بھرپور شرکت کی۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے ایچ ایس ای ڈائریکٹر کی ہدایات لیسکو اوکاڑہ فورتھ سرکل میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیاسیفٹی سیمینار فورتھ سرکل اوکاڑہ کی کینٹ ڈویژن اور اوکاڑہ ڈویژن کے باہمی اشتراک سے ترتیب دیا گیا اس سیفٹی سیمینار میں سپرٹینڈنگ انجینئر ملک ندیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل حماداللہ بریرو صاحب، ڈپٹی مینجر آپریشن اوکاڑہ ڈویڑن انجینئر رانا عرفان علی مسعود ، ڈپٹی مینجر آپریشن کینٹ ڈویژن انجینئر عطاءالمجیب صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ لائن اسٹاف کے لئے منعقد کئے گئے اس سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپرٹینڈنگ انجینئر ملک ندیم کا کہنا تھا کہ حد سے زیادہ خود اعتمادی، جلد بازی اورفراہم کیے گئے حفاظتی آلات کے استعمال نہ کرنے کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں جس کے تدارک کے لئے ضروری ہے کہ سیفٹی کے تمام اصولوں پر عمل درآمد کیا جائے۔*تمام لائن مین کام سے پہلے پرمٹ ضرور لیں اور ارتھنگ ضرور کریں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ لائن سٹاف کو کام کرنے سے قبل حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرائیں اور11کے وی لائن کے لیئے پرمٹ ٹو ورک، لائنوں کی دونوں جانب ارتھنگ اور حفاظتی آلات کے بغیر ہرگز کام نہ کرنے دیں لیسکو فورتھ سرکل اوکاڑہ کے زیر اہتمام ہونے والے سیفٹی سیمینار میں سرکل کے ایکسیئن، ایس ڈی اوز اور لائن اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی واضح رہے کہ لیسکو فورتھ سرکل اوکاڑہ کی جانب سے لائن پر کام کرنے والے سٹاف کے لئے وقتاً فوقتاً سیفٹی کانفرنسز اور سیفٹی سیمنار کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے تاکہ لیسکو فورتھ سرکل کی تمام ڈویڑنوں کے ملازمین سیفٹی سے متعلق تمام ہدایات اور ان پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں ہونے والے حادثات سے آگاہ رہیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی جان لیوا حادثے سے بچا جا سکے تاہم ملک بھر میں جاری کورونا وباءکے پیش نظر اس سلسلے کو کچھ عرصے کے لئے موخر کردیا گیا تھا لیکن اب لیسکو فورتھ سرکل اوکاڑہ میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سیفٹی سے متعلق سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ ایک بار پھرسے شروع کیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme