اقتدار میں آنے کے باوجود عوام کے مسائل جوں کے توں رہے منصور سبحانی

Published on September 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

عوام کی محرومیوں کا آزالہ کرینگے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوںسے حساب لینگے
کوٹلی(یو این پی)منصور سبحانی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے اس حلقے کی کثیر ابادی کو پینے کے پانی تک رسائی، سکولوں کی تعمیر و مرمت، دور دراز علاقوں کی آمدورفت کےلئے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیر،واٹر سپلائی اور صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا انکی سب سے بنیادی اور اہم ضرورت رہی ہے۔اگر چہ یہاں کے لوگوں کی بڑی تعداد ماضی میں مختلف جماعتوں سے وابستہ رہے۔ ان کویہ توقع تھی کہ وہ انکے مسائل حل کرینگے۔ لیکن اقتدار میں آنے کے باوجود عوام کے مسائل جوں کے توں رہے۔ ان مایوس کن حالات میں ملک ظفر اقبال بے سہارا عوام کے درمیان مسیحا بن کر چمکدار ستارے کی طرح نمودار ہوئے۔ ملک ظفر اقبال کو علاقے کی محرومیوں کا بخوبی علم ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ہم جس معاشرے میں جی رہے ہیں اسکے کیا کیا مسائل ہیں۔ یہاں کے نوجوانوں پر مشتمل ایک بڑی آبادی کو کن کن چیلنجز کا سامنا ہے۔ وہ کونسے ایسے اقدامات ہیں جنہیں ماضی کے حکومتوں نے کوتاہیوں اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محسوس کرنے اور انہیں حل کرنےکی زحمت گوارا نہیں کیا۔اب انشاءاللہ حلقہ راج محل کی حالت وزیر ہائر ایجوکیشن و کالجز ملک ظفر اقبال کی قیادت میں ہم بدلیں گے۔ عوام کی محرومیوں کا آزالہ کریں گے جو پچھلے 35 سال سے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے رہے ہیں ان سے حساب لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog