مسمی میں اینٹی آکسائیڈینٹ ہوتے ہیں جو ایمیون سسٹم کو تقویت دیتے ہیں طبی ماہرین

Published on September 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

مسمی میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ اور اینٹی مائیکروبل خوبیاں آنکھوں کی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں
فیصل آباد (یو این پی)مسمی میں ایسے فلیونائڈز پائے جاتے ہیں جو نظام ہضم کے لیے انتہائی مُفید ہیں یہ فلیونائڈز معدے میں تیزابیت اور بائل جُوس وغیرہ کو نارمل رکھ کر خوراک کو جلد ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور نظام ہضم کی کئی اور بیماریوں کو شفا دیتے ہیں مُسمی میں شامل ایسڈ نظام ہضم اور آنتوں سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس میں موجود فائبر قبض کی شکایت پیدا نہیں ہونے دیتا مُسمی وٹامن سی سے بھرپُور پھل ہے مسمی کے اندر طاقتور اینٹی آکسائیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو ایمیون سسٹم کو تقویت دیتے ہیں، جسم میں سوزش کو آرام دیتے ہیں اور انفیکشن کو پیدا نہیں ہونے دیتے۔ مُسمی میں شامل وٹامن سی نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر موسمی بیماریوں کے جراثیموں کو جسم میں نیوٹرل کر دیتا ہے اور انہیں بیماری پیدا کرنے سے روکے رکھتا ہے۔مُسمی میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ اور اینٹی مائیکروبل خوبیاں آنکھوں کی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں کیونکہ یہ آنکھوں کو سُورج کی خطرناک شعاؤں سے متاثر نہیں ہونے دیتی اور نظر کو تقویت دیتی ہیں۔مسمی وٹامنز اور منرلز سے بھرپُور پھل ہے خاص طور پر اس میں شامل کیلشیم ماں کے پیٹ میں بچے کی بہتر پرورش کے لیے ایک انتہائی اہم منرل ہے جو بچے کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔سانس کی بیماری استھما شدید تکلیف دہ بیماری ہے جو سردیوں کے موسم میں زیادہ سر اُٹھا لیتی ہے اور اگر اس موسم میں مسمی کے جُوس میں سفید زیرے کا پاوڈر اور خشک ادرک کا پاوڈر شامل کر کے پی لیا جائے تو یہ اس بیماری کو تکلیف دہ نہیں ہونے دیتا۔اگر اس پھل کو کھایا جائے تو اس میں شامل فائبر معدے کو بھرا رکھنے کا باعث بنتی ہے اور بلا وجہ کی بھوک سے بچاتی ہے اور انتہائی کم کیلوریز ہونے کی وجہ سے یہ جسم میں فاضل چربی کو پگھلنے میں مدد دیتا ہے۔مُسمی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتی ہے اور یہ پھل جسم سے بُرے کولیسٹرال کا خاتمہ کرتا ہے اور دل کی بیماریوں کو پیدا نہیں ہونے دیتا اور ساتھ ہی شوگر کے مرض میں انتہائی مُفید ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme