بالاکوٹ،ڈمپر ٹرک ڈرائیور سمیت دریا میں جا گرا ، ڈرائیور موقع پر جاں بحق

Published on September 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

بالاکوٹ( یواین پی)بالاکوٹ سے چند کلومیٹر دور منور کے مقام پرخستہ حال پل سے گزرنے والا ڈمپر ٹرک ڈرائیور سمیت دریا میں جا گرا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا،تفصیل و واقعات کے مطابق یونین کونسل مہانڈری کے گاﺅں منور کے مقام پر دشوار گزار راستے سے پہاڑی پر چڑھنے والا لوڈ ڈمپرنمبری ٹی کے ٹی 016 ٹرک جو کہ ایک خستہ حال پل کے اوپر سے گزر رہا تھا اور خستہ حال پل وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈمپر دریا میں جا گرا،ٹرک میں سوار ڈرائیور عبد الرشید نامی عرف شیدا ساکنہ حسہ بالاکوٹ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،واقعہ کی اطلاع پر مقامی سینکڑوں رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالے ڈرائیور کی نعش کی تلاش کی اور دریا میں سے نکالی اور شناخت کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی،کاغان پولیس نے واقعہ کے متعلق ابتدائی معلومات کے ساتھ مزید تحقیقات و تفتیش شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme