مہنگائی کا جن بے قابو، آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

Published on September 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

لاہور(یواین پی) محکمہ خوراک کی ناقص حکمت عملی، ہٹ دھرمی کا خمیازہ عوام بھگتنے لگے۔ محکمہ خوراک نے غریب عوام کی 2 وقت کی روٹی بھی مشکل کر دی۔تفصیلات کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا مزید 40 روپے مہنگا ہوکر 1200 روپے کا ہوگیا، گندم فی من 2 ہزار 115 روپے سے بڑھ 2 ہزار 195 تک پہنچ گئی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہر میں یومیہ 75 ہزار سے 80 ہزار بوری کی کھپت ہے، سرکاری گندم کے بجائے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنا پڑتی ہے، سرکاری گوداموں سے گندم کی 1 بوری بھی ریلیز نہ ہوسکی جبکہ یکم ستمبر کو سرکاری گندم کی ریلیز کا وعدہ کیاگیا۔ گندم کی ریلیز سے اوپن مارکیٹ پرلوڈ کم ہوگا اور ڈیمانڈ کالوڈ کم ہونے سے قیمت بھی معمول پر آئے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes