فنکار جوڑی منال خان اور احسن محسن کی مہندی اور ڈھولکی کی تقریبات کا آغاز

Published on September 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

احسن محسن کی بہنوں اور پھوپھیوں کی جانب سے ڈھولکی کی تقریب پر خوش آمدید
فیصل آباد (یو این پی)شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی مہندی اور ڈھولکی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی 10 ستمبر یعنی جمعے کے روز طے پائی ہے، اس جوڑی کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق مداحوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے احسن محسن اکرام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دو کارڈ شیئر کیے گئے ہیں جن میں سے ایک مایوں اور مہندی جبکہ ایک کارڈ ڈھولکی کی تقریب کا ہے۔احسن محسن اکرام کی جانب سے شیئر کیے گئے ڈھولکی کے کارڈ پر لکھا ہے کہ ’احسن کی بہنوں اور پھوپھیوں کی جانب سے ڈھولکی کی تقریب پر آپ کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، آئیں اور اکرام فیملی کے ساتھ ڈانس کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل منال اور احسن کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا جاچکا ہے۔ گزشتہ دنوں احسن محسن اکرام نے ولیمے کا کارڈ شیئر کیا تھا جس میں تاریخ 12 ستمبر درج تھی۔یاد رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں سال کی 11 جون کو قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں منگنی ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme