مشہور شاعر جگر مراد آبادی کی61 برسی ”آج“منائی جائیں گی

Published on September 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) اردو کے معروف شاعر اکبر الہ آبادی کی100 ویں،اردو کے نامور شاعر اخترشیرانی کی 73ویں اور اردوکے مشہور شاعر جگر مراد آبادی کی61 ویں برسیاں آج 9ستمبر بروز جمعرات منائی جائیں گی شاعر اکبرالہ آبادی16 نومبر1846 کو ہندوستان میں پیداہوئے انکی تصانیف میں چارجلدوں پر مشتمل کلیات اکبر،گاندھی نامہ،بزمِ اکبر اور گنج پنہاں کے نام سرفہرست میں شامل ہیں وہ 9ستمبر1921 کو وفات پاگئے تھے،شاعر اختر شیرانی 1905میں راجپوتانہ میں پید اہوئے تھے انکی تصانیف میں ”کسی کی آنکھوں کا لیے دل پہ اثر جاتے ہیں،کام آسکیں نہ اپنی وفائیں توکیا کریں وہ 9ستمبر1948 کو وفات پاگئے تھے جبکہ شاعر جگر مراد آبادی 6اپریل1890 کو مراد آباد میں پید اہوئے ان کے کلام میں حسن وعشق اور کیف وسرور اتنارچاہواتھا اور ترنم اس درجہ والہانہ دل دوز تھا انکے شعری مجموعے ”داغجگر،شعلہ طور اور آتش گل“ ان کی یادگار ہیں وہ 9ستمبر1960 کو وفات پاگئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog