پاکستان کے چھٹے وزیرا عظم اسماعیل ابراہیم چندریگر کا124 واں یوم پیدائش 15ستمبر کو منایا جائیگا

Published on September 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان کے چھٹے وزیرا عظم اسماعیل ابراہیم چندریگر کا124 واں یوم پیدائش 15ستمبر کو منایا جائیگا۔وہ15 ستمبر 1897 کو احمد آباد میں پید اہوئے تھے1946 میں آل انڈیامسلم لیگ کی جانب سے ہندوستان کی عبوری کابینہ کے رکن بنے اور قیام پاکستان کے بعد مرکزی وزیر تجارت و صنعت افغانستان میں پاکستان کے سفیر اور صوبہ سرحد اورصوبہ پنجاب کے گورنر رہے۔-18اکتوبر1957 کو وہ پاکستان کے چھٹے وزیر اعظم منتخب ہوئے مگر صرف55 دن بعد11 دسمبر1957 کو اس عہدے سے مستعفی ہوگئے اسماعیل ابراہیم چندریگر کا انتقال26 ستمبر1960 کو لاہور میں ہوا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes