کھلی کچہری میں اپنے مسائل پیش کریں تاکہ مسائل فوری طور پر حل کئے جا سکیں۔اقبال احمد شیخ

Published on September 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرٹھٹھہ اقبال احمد شیخ نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پینشن، جی پی فنڈ و دیگر مسائل کے متعلق 9- ستمبر 2021ء بروز جمعرات 12-30 بجہ دوپہر کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس ٹھٹھہ میں ایک کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں محتسب اعلی ٹھٹھہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ انہوں نے ضلع ٹھٹھہ کے عوام باالخصوص سرکاری ملازمین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کھلی کچہری میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کریں تاکہ ان کے مسائل فوری طور پر حل کئے جا سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes