کراچی کے علاقے ملیر میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق 

Published on September 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments


کراچی(یواین پی)کراچی کے علاقے ملیر میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، جبکہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ملیر گلشنِ آمنہ کے گھر میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا، مقتولہ کی شناخت مستفید کے نام سے ہوئی ہے جو 4 بچوں کی والدہ تھی۔مقتولہ کے بیٹے کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم مقتولہ خاتون کا تیسرا شوہر ہے۔پولیس کو دیئے جانے والے بیان میں مقتولہ کے بیٹے نے بتایا کہ دوسرے شوہر سے خُلا کے بعد والدہ نے تیسری شادی کی تھی۔بیٹے کا پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ چند روز قبل مقتولہ نے اپنا مکان فروخت کیا تھا، ملزم نے مقتولہ سے 20 لاکھ روپے لیے اور جوئے اور نشے میں خرچ کر دیئے جب مقتولہ نے پیسوں کے متعلق پوچھا تو جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے واردات کی اور فرار ہو گیا۔پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول تحویل میں لے لیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes