گنے کے رس میں سکروز جسم کو فوری توانا کرنے میں انتہائی مفید ہیں طبی ماہرین

Published on September 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

گنے کا جوس گُردوں اور جگر کے متعلق بیماریوں کے خلاف ایک قُدرتی اور سستا ٹانک ہے
فیصل آباد (یو این پی)گنے کا رس قُدرتی انرجی بُوسٹر ہے۔گنے کے رس میں شامل سکروز ہمارے جسم کو فوری توانا کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتی ہے اور گنے کا رس ہمارے مُوڈ کو خوشگوار بنانے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا۔گنے کے حیرت انگیز جُوس میں فولیک ایسڈ اور وٹامن بی 9 جیسے نیوٹریشنز شامل ہوتے ہیں یہ نیوٹریشنز حاملہ خواتین کے لیے انتہائی مُفید ہے اور اُنہیں زچگی میں پیدا ہونے والی دُشواریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔گنے کے رس میں کیلشیم اور فاسفورس جیسے منرلز شامل ہوتے ہیں اور یہ منرلز جہاں دانتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں دانتوں کو کیڑا لگنے سے بھی بچاتے ہیں۔شوگر کین جوس میں کیلشیم کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور یہ منرل ہڈیوں اور دانتوں کے لیے انتہائی اہم ہے جو ان کی پرورش کیساتھ ساتھ اُنہیں مضبوط اور طاقتور بناتا ہے اور وہ بچے جن کا قد لمبا ہو رہا ہو روزانہ کم از کم ایک گلاس گنے کا جوس اُن کی صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔مزیدار گنے کا جوس گُردوں اور جگر کے متعلق بیماریوں کے خلاف ایک قُدرتی اور سستا ٹانک ہے خاص طور پر گُردوں میں پتھری کی صُورت میں اور یرقان کی صورت میں یہ ایک انتہائی مُفید دوا بن جاتا ہے ہاضمے کی بیماری میں مبتلااافراد گنے کے جوس کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔گلے کے امراض میں گنے کے جوس میں لیموں اور کالی مرچ ڈال کرپینا آپ کے لیے مُفید ثابت ہو سکتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme