ناشپاتی سوڈیم، پوٹاشیم، شکر، فاسفورس، پروٹین اور وٹامن سی سے لبریز پھل

Published on September 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ناشپاتی مکمل غذائیت سے بھر پور اورزود ہضم پھل ہے اور اس کا مزاج سرد تر ہے۔سرد مزاج کی وجہ سے یہ گرمیوں میں ہمیں ٹھنڈک پہنچاتی ہے۔ ناشپاتی میں سوڈیم، پوٹاشیم، شکر، فاسفورس، پروٹین اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ایک ناشپاتی میں 100 کیلوریز ہوتی ہیں۔ ناشپاتی کے فوائد ناشپاتی مسوڑوں سے خون کے آنے کو روکتی ہے۔ ناشپاتی دانتوں کو گرم ٹھنڈا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے۔ ناشپاتی سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے ناشپاتی معدے کو درست رکھتی ہے اور منہ کی بدبو کو دور کرتی ہے۔ ناشپاتی سے پرانی سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے۔ ناشپاتی سے بچوں میں دمہ کی شکائت نہیں ہوتی۔ ناشپاتی سے سانس کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ ناشپاتی بواسیر میں کھانا مفید ہوتا ہے۔ ناشپاتی جگر کی سوزش میں فائدہ مند ہے۔ ناشپاتی کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھتی ہے۔ ناشپاتی کو باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو جلد صاف ہو جاتی ہے ناشپاتی کھانے سے بال مضبوط ہوتے ہیں ناشپاتی کینسر کے خلاف قوت معدافعت رکھتی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme