پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے مہوش حیات

Published on September 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

ہمیں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے اداکارہ کا ٹویٹ
فیصل آبادیواین پی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے کہا ہے کہ 9/11 کی طرح، ہمیں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے 9/11 کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’20 سال پہلے، ایک اسکول کی طالبہ کے طور پر، میں نے ٹی وی پر افسوسناک واقعات دیکھے تھے۔‘مہوش حیات نے لکھا کہ ’میں اُس وقت اُن واقعات اور اُن کی وجہ سے میری زندگی پر پڑنے والے اثرات کو سمجھنے کے لیے بہت چھوٹی تھی۔‘اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’جیسا کہ دنیا 9/11 کو یاد رکھتی ہے، آئیے اس پر بھی غور کریں کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کتنی بھاری قیمت ادا کی ہے۔واضح رہے کہ امریکی شہر نیویارک اور وشنگٹن میں 11 ستمبر 2001ءکو کیئے گئے دہشت گرد حملوں کو گزشتہ روز 20 سال مکمل ہو چکے ہیں۔نائن الیون حملوں میں 2 جہاز نیو یارک میں موجود عمارتوں ٹوئن ٹاورز سے ٹکرا دیئے گئے تھے جبکہ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون پر بھی ایک طیارہ گرایا گیا تھا۔ان حملوں میں کئی ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔امریکا نے ان حملوں کو جواز بنا کر پہلے افغانستان اور پھر عراق پر حملہ کر دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes