ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار 315پاکستانی شہری پاکستان کے حوالے

Published on September 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

تفتان (یواین پی) ایرانی سیکورٹی فورسز کی کاروائی مزید 315پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 315پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود سفر کر رہے تھے گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 261،خیبر پختون خواہ 28، سندھ 12،بلوچستان 04اور آزاد کشمیر 10شامل تھے اس کے علاوہ 30بندے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ اور کرونا ٹیسٹ بھی کی گئی ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا واضع رہے کہ اس سے قبل بھی سینکڑوں کی تعداد میں ایران کے راستے یورپ جانے والے پاکستانی نہ صرف ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوکر واپس پاکستانی سرحدی حکام کے حوالے ہو چکے ہیں بلکہ رواں سال میں یورپ جانے کے خواہشمند درجنوں افراد راستے میں بھوک اور پیاس سے مر بھی گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog