ریاض؛الاحسا ضلع میں کھجوروں کا پھل اتارنے کا سیزن شروع ہو گیا

Published on September 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

ریاض(یواین پی) سعودی عرب میں الاحسا ضلع میں کھجوروں کا پھل اتارنے کا سیزن شروع ہو گیا ہے۔ سیزن میں الاحسا کی منڈیوں میں مختلف اقسام کی کھجوریں پہنچیں گی اور ساتھ ہی سیزن کے حوالے سے مملکت کے اندرون اور بیرون خریداری کی سرگرمیاں دیکھی جائیں گی۔ یہ سیزن سماجی اور معاشی لحاظ سے اہم ترین موقع ہوتا ہے جس کا انتظار کاشت کار ہر سال کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے مشرق میں واقع الاحسا کا علاقہ دنیا بھر میں کھجور کے درختوں کے سب سے بڑے قدرتی فارمز کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ یہاں 20 لاکھ سے زیادہ کھجور کے درخت ہیں جو سالانہ اعلی ترین معیار کی تقریبا 15 لاکھ ٹن پیداوار دیتے ہیں۔کھجور کے اتارے جانے کے اس سیزن میں نیلام کا انعقاد ہوتا ہے۔یہ نیلام کنگ عبداللہ ڈیٹ سِٹی کے وسط میں ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes