اداکارہ منال خان کی جگہ ایمن خان کودلہن سمجھنے کی ویڈیووائرل

Published on September 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

مہمان منال خان کی جڑواں بہن اداکارہ ایمن خان کودلہن سمجھ لیتے ہیں
فیصل آباد(یواین پی) ولیمے کی تقریب میں منال خان کی جگہ ایمن خان کودلہن سمجھنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔گزشتہ روزاداکارہ منال خان اوراحسن محسن خان کے ولیمے کی تقریب تھی۔ دونوں کی شادی کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم پرخوب جگہ ملی۔ کہیں مداحوں نے تصاویر اور ویڈیوز میں شادی کواچھا کہا جب کہ کہیں کہیں مداح شوآف کرنے پرتنقید بھی کرتے ہوئے نظر آئے۔گزشتہ روز ولیمے کی تقریب سے ایک وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مہمان منال خان کی جڑواں بہن اوراداکارہ ایمن خان کودلہن سمجھ لیتی ہیں۔اداکارہ ایمن خان اسٹیج سے اٹھ کرآتی ہیں اورمسکراتے ہوئے کہتی ہیں میں دلہن نہیں، دلہن کی بہن ہوں۔مداحوں کو یہ ویڈیو پسند آرہی ہے جہاں مداحوں کا کہنا ہے کہ ایمن اورمنال واقعی کافی مشابہت رکھتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes