رواں ماہ مزید بارشوں کی پیشن گوئی

Published on September 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان میں مون سون کا سیزن طویل ہو گیا، رواں ماہ مزید بارشوں کی پیشن گوئی، 18 ستمبر کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، درجہ حرارت مزید کم ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہریوں کو گرمی کی شدت میں قبل از وقت کمی کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ رواں ماہ کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں کئی روز تک مون سون کی غیر متوقع اور موسلادھار بارشیں ہوئی جس کے باعث کئی شہروں میں درجہ حرارت میں واضح کمی آ چکی۔جبکہ اب رواں ماہ کے دوران مزید بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 17 ستمبر کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں مون سون کا ایک اور اسپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس اسپیل کے تحت بھی کئی روز تک موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题