رواں سال فیل ہونے والے طلباء کو33 فیصد نمبرز دے کرپاس کردیا جائے گاشفقت محمود

Published on September 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا، فیل ہونے والے طلباء کو33 فیصد نمبرز دے کرپاس کردیا جائے گا، کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی ، جس میں دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال فیل ہونے والے طلباء کو33 فیصد نمبرز دے کرپاس کردیا جائے گا، کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے،امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا،آئندہ سال میٹرک کے امتحانات مئی جون میں ہوں گے ،آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog