بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور

Published on September 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)بجلی کی قیمتو ںمیں مسلسل اضافے سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر، وفاقی حکومت نے بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں صارفین کیلئے سردیوں میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور کرلی گئی اور پیکج میں کے الیکٹرک کوشامل کرنے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈرافٹ پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2021پر غور کیا گیا۔کمیٹی نے پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2021کی اصولی منظوری دیتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کو موجودہ ریفائنریز کیلئےمراعاتی پیکیج پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔اجلاس میں آئی پی پیز معاہدے پراطلاقی کمیٹی کی رپورٹ کی توثیق کابھی جائزہ لیا گیا اور حتمی رپورٹ کی منظوری کے ساتھ تمام 11 آئی پی پیز کو ادائیگی کی اجازت دی ، اعلامیے میں کہا گیا کہ کیسز نیب میں ہونےپرآئی پی پی کوادائیگی نہیں ہوگی۔کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں صارفین کیلئے سردیوں میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری پربھی غور کیا گیا اور یکم نومبر2021سے28فروری 2022تک رعایتی پیکج میں کے الیکٹرک کوشامل کرنے کی ہدایت کی گئی۔کمیٹی نے موسم سرما میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور کرلی جبکہ پیٹرولیم ڈویژن کو نومبر تا فروری گیس پرائسنگ میکنزم تیار کرکے فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题