فراڈیئے بھتیجے نے چچا کو گیارہ لاکھ کا چونا لگادیا،قانونی کاروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

Published on September 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

چور عدیل خاقان دس تولے طلائی زیوارت،قیمتی رضائیاں،الیکٹرونکس کی چیزیں اورقیمتی کپڑے لے اڑا
فیصل آباد (یو این پی) پوش ایرا پیپلز کالونی اے بلاک پریس پارک کے سامنے رہائش گاہ 84اے سے عدیل خاقان اپنے چچا توفیق الرحمن کاگیارہ لاکھ کا سامان چوری کر کے لے گیا۔عدیل خاقان نے یہ سامان یکم ستمبرکو صبح و رات کواپنامکان شفٹ کرنے کے بہانے اپنے رہائشی سامان کے ساتھ ٹرک میں شفٹ کیا جس کا ثبوت سی سی ٹی وی فوٹیچ میں بھی موجود ہے۔پراپرٹی نمبر 84اے پیپلز کالونی رقبہ دو کنال جو کہ 8حصہ داران کی وراثتی جگہ ہے۔اس کا تنازع گزشتہ کئی سالوں سے فریقین کے درمیان چل رہا ہے۔چند دن پہلے یکم ستمبر کو اچانک عدیل خاقان اور دیگر دو فریق فیملی اپنا سامان ٹریکوں میں لوڈ کرتے ہیں اور نامعلوم مقام پر منتقل ہو جاتے ہیں اور ایک کنال کا قبضہ جو ان فیمیلوں کے پاس تھا۔ نامعلوم افراد کو دے جاتے ہیں۔بعدازاں پتا چلتا ہے وہ دو نمبر جعل سازی،طریقے سے وہ اپنا حصہ فروخت کرگئے ہیں۔جب اس جگہ کے وراثتی حصہ دار توفیق الرحمن جو کہ لاہور کے رہائشی ہیں۔انکی فیملی کو پتا چلتا ہے توان کا بیٹا عثمان غنی وہاں جاتا ہے اور نامعلوم افراد جو قابض ہو چکے ہوتے ہیں ان سے اپنی والدہ طاہرہ نسیم کی چیزیں جو ایک پیٹی میں موجود تھیں۔جو اس ایک کنال کے ایک کمرے میں امانتاً رکھی ہوئی تھی۔اس کو لینے کا مطالبہ کرتا ہے تو موقع پر موجود نامعلوم قابض افراد کہتے ہیں آپ دیکھ لیں اگر ہے تو لے جائیں۔ مگر وہاں پر تمام کمرے خالی ہوتے ہیں۔اس پیٹی میں دس تولے سونے کے دو عدد سیٹ۔6سونے کی چوڑیاں۔چاندی کے چھمکے۔قیمتی رضائیاں۔الیکٹرونکس کی چیزیں۔قیمتی کپڑے ودیگر چیزیں موجود تھیں۔اس کے علاوہ توفیق الرحمن کے والد مرحوم نے دو قیمتی پلنگ اور صوفے ودیگر چیزیں دی تھیں۔جو امانتا دیگر فریقین استعمال کررہے تھے۔وہ بھی چوری کر لئے گے۔جب توفیق الرحمن کے بیٹے عثمان غنی نے رشتے داروں سے اس کے متعلق پوچھا تو اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔کہ قانونی کار?ائی کرنے سے گریز کرو۔سامان بھول جاﺅ۔توفیق الرحمن فیملی کو تھریڈ کیا گیا۔متاثرین کی احکام بالاآئی جی پنجاب،وزیراعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل ہے کہ کریمنیل ذہن رکھنے والے عدیل خاقان ولد شفیق الرحمن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس نے نہایت مکاری،دھوکہ دہی سے وراثتی جگہ دوکنال مشترکہ پلاٹ کوغیر قانونی طریقے سے آدھا حصہ فروخت کیا اور سامان چوری کیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme