مرغی کا گوشت پھر سے غریبوں کی پہنچ سے دور ہو نے لگا

Published on September 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

لاہور (یواین پی) مہنگائی کا طوفان، مرغی کا گوشت پھر سے غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چند ہفتوں تک 200 روپے کی سطح سے نیچے رہنے والا مرغی کا گوشت اب دوبارہ مہنگا ہو گیا، چند ہی روز میں فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ برائلر گوشت کی فی کلو قیمت نے دوبارہ ٹرپل سینچری مکمل کر لی ہے۔ملک بھر میں زندہ مرغی کی اوسط قیمت 200 روپے سے تجاوز کر چکی، جبکہ برائلر گوشت کی قیمت بھی 300 روپے فی کلو سے زائد ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں چند روز کے دوران 50 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس سے قبل جولائی کے ماہ میں برائلر گوشت کی قیمت میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی تھی۔جولائی میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 190روپے، جبکہ زندہ مرغی کی قیمت18روپے کمی سے131روپے فی کلو کی سطح پر آگئی تھی۔یہ 10 ماہ کے دوران مرغی کے گوشت اور زندہ مرغی دونوں کی کم ترین قیمتیں تھیں۔ جبکہ جولائی سے قبل قیمتوں میں اضافے کا ایسا رجحان دیکھنے میں آیا کہ مرغی کا گوشت غریب تو غریب متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی دور ہو گیا تھا۔ چند ماہ قبل تک برائلر گوشت کی قیمت ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 600 روپے فی کلو کی ہوشربا سطح تک جا پہنچی تھی۔ اب مرغی کا گوشت دوبارہ مہنگا پر عوام شدید پریشان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes