تحریک انصاف کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری ہو رہی ہے، سید ناصر حسین شاہ

Published on September 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

کراچی(یواین پی)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہر جگہ صاف پانی پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ریڑھی گوٹھ میں سماجی تنظیم ہینڈزکے اشتراک سے لگائے گئے آر او پلانٹ کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مسلم ہینڈز کام کر رہی ہے، وہ قابل تعریف ہے، مسلم ہینڈز کے اس کام میں نیوی اور ڈسٹرکٹ کونسل سپورٹ کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پلانٹ لوگوں کو پانی فراہم کر رہا ہے، تھر میں بھی پانی کا مسئلہ ہے، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرینگے، ٹریننگ سینٹرز اور اسکولوں کی ضرورت ہے، تحریک انصاف کی وجہ سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری ہو رہی ہے، آٹا، چینی، دال اور گھی سب کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں، ملک کا بیڑا غرق ہو چکا ہے، جتنا قرض تحریک انصاف نے لیا اس کی مثال نہیں ملتی۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل اور دیگر سروے تبدیل ہوتے رہتے ہیں، آر او پلانٹ ضلع وسطی میں بھی لگے ہوئے ہیں، ستر سال پرانی لائنیں موجود ہیں، وفاقی حکومت کے نمائندے پی ڈبلیو ڈی سے کام کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم این ایز واٹر بورڈ سے مشورہ کیے بغیر سیورج کی لائنیں پانی کی لائنوں میں جوڑ دیتے ہیں، کراچی سے ٹیکس ریکوری ہوتی ہے، مرتضی وہاب نے ٹیکس بڑھانے کی بات نہیں کی بلکہ اسے منظم طریقے سے وصولی کا پلان بتایا، لوگ ٹیکس دے رہے ہیں وہ اداروں میں نہیں آرہا۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈی ایم سی سینٹرل میں اب کروڑوں روپے سرکاری خزانے میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں، مرتضی وہاب کے کے ایم سی میں رہنے سے ادارہ ترقی کرے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题