نوشہروفیروز،باپ نے کلہاڑی کے وار سے نوجوان بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

Published on September 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

ماں نے چھڑانے کی کوشش کی تو اسے بھی تشددکا نشانہ بنایا ،قاتل باپ موقع سے فرار
نوشہروفیروز (یواین پی)درندہ صفت باپ نے کھانا دیر سے بنانے پر نوجوان بیٹی کو کلہاڑیوں کے ہے در پے وار کرکے قتل کردیا لاش کنڈیارو ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق خانواھن تھانے کی حدود گاوں عبداللہ راجپوت میں جنونی باپ عدالجبار راجپوت نے کھانا دیر سے بنانے پر اپنی 14 سالہ نوجوان بیٹی مقدس راجپوت کو ہے در ہے کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا مقدس کو بچانے کے لیے اس کی ماں اور بہن نے مزاحمت کی تو وحشی شخص ان پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر ماں بیٹی نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ وحشی باپ موقع سے فرار ہوگیا شدید زخمی مقدس زخموں کی تاب نالاتے ہوئے موقع پر ہی جاںبحق ہوگئی واقعہ کی اطلاع پر خانواھن پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کع لاش کو کنڈیارو اسپتال منتقل کیا جہاں لیڈی ڈاکٹر صدف ٹانوری نے بتایا کہ مقتولہ کی موت کندھے پر کلہاڑیوں کے پے در ہے وار سے واقع ہوئی خانواھن پولیس نے قاتل کو جو موقع سے فرار ہوگیا تھا خفیہ اطلاع پر گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ مقتولہ کی لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes