طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ڈیجیٹل سسٹم کا آغاز کیا ہے ضیاء القیوم

Published on September 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

ایبٹ آباد(یو این پی)وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ضیاء القیوم نے کہا ہے کہ طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 50کروڑ کی لاگت سےڈیجیٹل سسٹم کا آغاز کیا ہے ،جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے سے یونیورسٹی کے 13لاکھ طلباء وطالبات کو سہولت ملے گی ،طلبہ کو داخلوں ،ڈگری کے حصول ،نصاب سمیت دیگر امور میں آن لائن نظام اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیا ہے،ملک کی دیگر یونیورسٹیزکو بھی اس جدید نظام کی معاونت کرنے کو تیار ہیں ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہر ریجن میں تمام سہولیات مہیا کریں گی ،جگہ ملی تو نئے کیپمس بھی اپنے وسائل سے بنانے کے لئے تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل دفتر کے دورہ کے موقع پر میڈیا اور بعد ازاں کانفرنس ہال میں پرنسپلز ،اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شوکت ،ماڈل ہائی سکول نمبر تین کے پرنسپل ضیاء شاہد کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے،پرنسپلز ،پروفیسرز ،مردوخواتین اساتذہ بھی موجود تھے ،اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اسلام آباد انعام اللہ شیخ ،ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہزارہ شاہد علی اورکزئی نے بھی خطاب کیا ،وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ضیاء القیوم کا کہنا تھا موجودہ صدی میں ٹیکنالوجی بہت تیزی سے تبدیل ہوئی ہے،سائنس کی ایجادات نے انقلاب پیدا کیا ہے،دنیا کے مقابلے ہم بہت پیچھے ہیں جو بڑی بدقسمتی ہے،مسلمانوں کا ماضی بہت روشن تھاجس سے ہم دور ہوچکے ہیں،جس کی من الحیث القوم سب کوزمہ داری ادا کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ مسائل کو اٹھانے کے بجائے ان کو حل کرنے پر ترجیح دی ہے،طلبہ کو بہتر معیاری تعلیمی سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہیں ،طلبہ کو جدید تقاضوں سے آراستہ کرنے کے لئے قدم اٹھایا ہے وہ دنیا کا بہترین نظام ہے ،جو گنی چنی یونیورسٹیزمیں موجود ہے،اس سافٹ ویئر کے تحت تمام نظام آن لائن ہوچکا ہے۔ آن لائن سہولت ملنے سے طلبہ کو گھر کی دہلیز پر سہولت میسر ہوگی،طلبہ اور اساتذہ کی کارکردگی کا براہ راست موازنہ ہونے سے تعلیمی معیارمذید بہتر ہوگا،انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ طلبہ کو جگہ دیں دور افتادہ علاقوں میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو سرکاری تعلیمی اداروں کے قریبی مقام تک انٹر نیٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے،تاکہ ان کو دقت کا سامنا نہ ہو،انہوں نے کہا کہ میڑک سے ایم فل پی ایچ ڈی تک نصاب میں نئے کورسسز شامل کئے ہیں،طلبہ کو کتب کی فراہمی میں تاخیر پر پاکستان پوسٹ آفس سے رابطہ میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کسی بھی بچے کی تعلیم حاصل کرنے میں مالی مشکلات کو دور کرنے کے لئے معاونت کرنے کے لئے انڈومنٹ فنڈ موجود ہے اس کا واضح طریقہ موجود ہے ،یونیورسٹی ماسٹرز میں نئے پروگرام بھی شروع کرنے کو تیار ہے جس کی اس ملک کو ضرورت ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شوکت نے وائس چانسلر کو ہزارہ کا روایتی پگڑی اور چادر بھی پہنائی ،اور خصوصی یادگاری شیلڈ بھی دی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme