مسجد نبوی شریف میں نمازیوں کے لیے اجازت نامہ ضروری نہیں

Published on September 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

مدینہ منورہ(یواین پی+ زکیر احمد بھٹی) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں فرض نمازیں ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ ضروری نہیں بلکہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہے۔وزارت حج و عمرہ نے بیان میں مزید کہا کہ صلاۃ و سلام پیش کرنے اور روضہ مبارک میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ پہلے بھی ضروری تھا اور اب بھی ہے۔وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں نماز کے لیے جانے والوں سے توکلنا ایپ پر سٹیٹس دکھانے کے لیے کہا جاتا ہے جو لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں یا کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہوں یا پہلی خوراک لے کر 14 دن گزار چکے ہوں ایسے زائرین کو مسجد نبوی میں نماز کی اجازت ہوتی ہے ان سے الگ سے اجازت نامہ طلب نہیں کیا جاتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题