جڑانوالہ، مقدمہ قتل میں نامزد 2 افراد ایڈیشنل سیشن جج کے کمرہ عدالت میں قتل

Published on September 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)جڑانوالہ وکیل کی وردی میں ملبوس ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے مقدمہ قتل میں نامزد 2 افراد کو ایڈیشنل سیشن جج کے کمرہ عدالت میں قتل کر دیا-قتل ہونیوالے افراد ارشد جٹ کے بیٹے عمران مالوآنہ کے مقدمہ قتل میں نامزد تھے- کمرہ عدالت میں دوہرے قتل کی واردات پر بھگڈر مچ گئی- پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا-بتایا گیا ہے کہ تھانہ کھڑریانوالہ کے مقدمہ نمبر 271 /2018 بجرم 302 میں نامزد ملزمان شاہد اور اسرار الحق کو تاریخ پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا کمرہ عدالت میں وکیل کی وردی میں ملبوس ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر مقدمہ قتل میں نامزد ایک ملزم دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونیوالے ملزم کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا کمرہ عدالت میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سے خوف و حراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی کمرہ عدالت میں 2 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ار پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جوڈیشل کپملکیس سے آدھے کلو میٹر پر تھانہ سٹی واقع ہے دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات نے سیکورٹی کا پول کھول دیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع پر ایس پی ٹاون ڈاکٹر رضا تنویر اور ڈی ایس پی جمشید اقبال چشتی بھی ہسپتال پہنچ گئے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes