کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 20 ستمبرسے شروع ہوگی

Published on September 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

کراچی(یواین پی)کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی زیر صدرات اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ شہر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 20 ستمبرسے شروع ہوگی۔کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 20 ستمبرسے شروع ہوگی۔ کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی زیر صدرات اجلاس انسداد پولیو مہم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال میں کراچی میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین ماہ کی ماحولیاتی رپورٹ منفی رہی جبکہ پولیو وائرس کسی علاقہ میں نہیں پایا گیا۔ کمشنر کراچی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کئے گئے ہیں۔ 23 ہزار سے زائد پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے۔اس موقع پر کمشنر کراچی نوید شیخ کا کہنا تھا کہ 23 لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے۔پولیو قومی مقصد ہے پولیو کے خاتمہ تک جدوجہد جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes