برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

Published on September 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

لندن(یواین پی) برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔ ترکی اور مالدیپ سمیت دیگر ملکوں کو بھی ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔اس حوالے سے برطانوی ٹرانسپورٹ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ریڈ لسٹ سے باہر آنے کے فیصلے کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا، بین الاقوامی سفر کے لیے 4 اکتوبر سے نیا نظام متعارف کروارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی رسک ممالک سے آنے والے مسافروں کو بدستور ہوٹل میں 10 روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے پر خوشی ہوئی، پاکستان میں برطانیہ کا ہائی کمیشن بھرپور معاون رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی پارلیمنٹیرینز کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题