محراب پور ،اے سی کی بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں کیخلاف کاروائی

Published on September 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی) اسسٹنٹ کمشنر اظہر حسین لغاری نے سب انسپکٹر سیلم قاضی اور ویٹنری ڈاکٹر اور عملہ کے ہمراہ محراب پور میں بیمار و لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے لودھی چوک کے قریب قصائی طوطی کی دکان سے بیمار و لاغر جانور کا گوشت تحویل میں لے کر قصائی کو لاک اپ کروادیا اور تحویل میں لیا گیا بدبودار گوشت تلف کروادیا اے سی محراب پور نے مزید دو قصائیوں کو بیمار و مضر صحت گوشت فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کروادیا اس موقع پر اے سی اظہر لغاری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جانب سے شہر بیمار جانوروں کو مضر صحت گوشت فروخت ہونے کی شکایات موصول ہورہی تھیں جس آج عملہ کے ہمراہ ان عناصر کو قانون کی گرفت میں لائے ہیں جو شہریوں بیمار و مضر صحت گوشت فروخت کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes