ملزم موریل ڈیپر نے لاک میں خودکشی کی ہے پولیس افسران کا موقف
نوشہروفیروز(یواین پی) کنڈیارو پولیس نے چار روز قبل قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ملزم موریل ڈیپر کیا تھا جو کہ کنڈیارو کے نواح علاقے علی نواز ڈیپر کا کا رہائشی بتایا جاتا ہے جہاں کچھ روز قبل انصار ڈیپر کو قتل کردیا گیا تھا جس کے قتل کے الزام میں کنڈیارو پولیس نے موریل ڈیپر کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا تھا جو مبینہ طور پر جان بحق ہوگیا موریل ڈیپر کے ورثہ جن عورتیں مرد اور بچوں کی بڑی تعداد تھی نے تھانے کے سامنے احتجاجی کیا اور دھرنا دیا جس سے دونوں جانب کی ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر ورثہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے گرفتار موریل ڈیپر کو وحشیانہ تشدد کرکے قتل کیا ہے جسکا واضع ثبوت مرحوم موریل کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں جبکہ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ملزم موریل ڈیپر نے لاک میں خودکشی کی ہے کنڈیارو تھانے اس واقع کے بعد ضلعی پولیس کے اعلیٰ اہلکار تھانے پہنچ گئے ہیں۔