آج سے ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

Published on September 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

لاہور (یواین پی) گرمی کو خیرباد کہنے کا وقت آگیا، بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کی نوید سنا دی گئی، اتوار سے ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی آنے کی امید۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوب مشرقی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ ماہرین موسمیات کی ایک اور رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں اتوار اور پیر سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث ملک کے شمالی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہو جائے گا، جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں بارشیں ہونے کی صورت میں گرمی کی شدت میں واضح کمی آئے گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران اب تک ہونے والی غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں پہلے ہی درجہ حرارت میں واضح کمی آ چکی، جبکہ مزید بارشوں کی صورت میں موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes