نووجوت سنگھ سدھو کو بھارتی پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیے جانے کا امکان

Published on September 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کے دوست نووجوت سنگھ سدھو کو بھارتی پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کانگریس پارٹی میں اختلافات کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔امریندر سنگھ نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی تضحیک محسوس کر رہے تھے، اس لیے انہوں نے کانگریس پارٹی کے ایک اجلاس کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ امریندر سندھ نے استعفیٰ دینے سے قبل کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے آگاہ کیا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ امریندر سنگھ کے مستعفیٰ ہونے کے بعد نووجوت سنگھ سدھو کو بھارتی پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ بنا دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔جبکہ اس حوالے سے مودی نواز میڈیا نے فوری ہی پراپیگنڈا بھی شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ چونکہ نووجوت سنگھ سدھو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دوست ہیں، اس لیے اگر وہ وزیر اعلیٰ بن گئے تو پاکستان نواز پالیسیاں اختیار کریں گے۔ جبکہ مستعفی ہونے والے امریندر سنگھ نے بھی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ نووجوت سنگھ سدھو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دوست ہیں، اس لیے اگر انہیں وزیرراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تو وہ اس کی مخالفت کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes