انسداد پولیو مہم 20ستمبر تا 24 ستمبرتک جاری رہے گی

Published on September 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

گجرات (یواین پی) ضلع میں پانچ روزہ انسداد پولیو کا افتتاح کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال میں بچے کوپولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کیا، انسداد پولیو مہم 20ستمبر تا 24 ستمبرتک جاری رہے گی، اس دوران پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ 42 ہزار 593 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، چھ ماہ سے پانچ سال تک عمر کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں، انسدادپولیومہم کو کامیاب بنانے کیلئے 1612 ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لیں گی جبکہ ہر ٹیم روزانہ زیادہ سے زیادہ 100 گھرانوں میں کوریج کرے گی۔یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائیں، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر ایاز ناصر، و دیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں انسداد پولیوکے دوران مجموعی طور پر 3846انسداد پولیو ورکرز ڈیوٹی دیں گے جبکہ اس سے قبل 2296اہلکار ڈیوٹی دیتے تھے، انسداد پولیو ٹیموں کی نگرانی کیلئے یو سی ایم اوز کی تعداد 313کر دی گئی ہیانہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران دستیاب نہ ہونے والے بچوں، بند گھروں، بچوں کے ہاتھوں پر نشانات، انکاری والدین کے حوالے سے تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا، ان ٹیموں کی نشاندہی پر کوریج کیلئے اضافی ٹیمیں بھی دستیاب ہونی چاہیں۔ انہوں نے پولیس، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں سمیت تمام محکموں کو ہدایت کی کہ انسداد پولیومہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes