وزیر صحت نثار انصر ابدالی کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ کا دورہ

Published on September 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ میں وزیر صحت نثار انصر ابدالی گزشتہ دورہ کے دوران ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ ڈاکٹر قمر الزماں نے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی تھی جس پر وزیر صحت آ زاد کشمیر نثار انصر ابدالی اور انکے بڑے بھائی دنیا کے مایہ ناز آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر مسٹر مقصود ابدالی کی خصوصی کاوش اور ہوپ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے خصوصی تعاون سے جدید ترین سامان ٹی ایچ کیو کھوئی رٹہ پہنچ گیا جن میں 6امپوٹڈ بیڈ ڈ،یلیوری ٹیبل اور ایک بے بی وارم دیا گیا ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ ڈاکٹر قمر الزماں نے وزیر صحت نثار انصر ابدالی اور مایہ ناز آرتھو پیڈک سرجن مسٹر مقصود ابدالی کی خصوصی کاوش اور ہوپ وےلفےئر فاؤنڈیشن کے خصوصی تعاون سے جدید ترین سامان مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا جملہ سٹاف اور عوام علاقہ وادی بناہ کھوئی رٹہ نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر یہ ادا کیا ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ ڈاکٹر قمر الزماں نے وزیر صحت آ زاد کشمیر نثار انصر ابدالی کے احکام پر 24 گھنٹے ہسپتال میں سہولیات اور سروس مہیا کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题