ملک کے بالائی حصوں میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہو گیا، محکمہ موسمیات

Published on September 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) بادل خوب برسیں گے، ملک کے بالائی حصوں میں مون سون کا نیا سسٹم داخل، محکمہ موسمیات نے ملک میں نئے مون سون سسٹم کا الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چوتھے مون سون راونڈ میں 23ستمبر سے بارشیں متوقع ہیں،شہر میں یہ سلسلہ 25 ستمبر تک گراج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش برسائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے شہر میں کہیں درمیانہ درجہ کی اور کہیں کہیں تیز بارش متوقع ہے۔ ماہرین موسمیات کی ایک اور رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں اتوار اور پیر سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث ملک کے شمالی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہو جائے گا، جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں بارشیں ہونے کی صورت میں گرمی کی شدت میں واضح کمی آئے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes