وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی  صادق علی میمن کی زیر صدارت اجلاس

Published on September 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

ٹھٹھ (رپورٹ حمید چنڈ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن، جنرل سیکرٹری پی پی ضلع ٹھٹھہ امتیاز احمد قریشی کے زیر صدارت ان کی رہائش گاہ ٹھٹھہ پر ایک اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں پارٹی کے ضلعی، تحصیل، یوتھ، سپاف ،لیڈیز ونگ اور دیگر شعبہ جات کے عہدیداران نے شرکت کی. اجلاس میں پارٹی کے مختلف امور باالخصوص وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر مسلسل مسلط کی جانے والی مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل پر احتجاجی دہرنے دینے سمیت دیگر اہم فیصلے کرنے پر غور کیا گیا. بعد ازیں وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے تحصیل گہوڑا باری کی معزز شخصیت حاجی امیر احمد بکیرو کے انتقال پر پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے بیٹے نیاز احمد اور بھائی غلام حسین بکیرو سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور مغفرت عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کی دکھ کی اس گہڑی میں برابر کے شریک ہیں. اس موقع پر جہانگیر ہالاری، مختیار کھڈائی، شیراز احمد کھتری، بشیر شورو و دیگر بھی ہمراہ تھے.

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes