وزیراعظم 24 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

Published on September 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے 24 ستمبر کو آن لائن خطاب کریں گے، وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال، افغانستان کے موجودہ حالات، بھارت کی جانب سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے پالیسی بیان میں اہم عالمی اقتصادی اور سیاسی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، پاکستان اجلاس کے دوران بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme