روزانہ کچھ وقت تیز روشنی میں گزارنے پر دل کی صحت بہتر ہو تی ہے۔۔۔تحقیق

Published on September 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

رپورٹ۔۔۔ یواین پی
طبی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ روزانہ کچھ وقت تیز روشنی میں گزارنے پر دل کی صحت بہتر ہو تی ہے جبکہ دل کے مریضو ں کو اس کا خا ص فائدہ پہنچتا ہے۔ ابتداء میں یہ تحقیق چو ہو ں پر کی گئی پھر اسے انسانوں پر آزمایاگیا اور یکساں نتائج حاصل کیے گئے۔ریسرچ جرنل ”سیل رپورٹس“کے تازہ شمارے میں کو لو راڈو یو نیورسٹی کے ڈاکٹر ٹو بیاس ایکل اور ان کے ساتھیو ں کی شائع شدہ تحقیق کے مطابق تیز روشنی ہمارے جسم میں مو جو د ایک جین پی آئی آر ۲ کی سرگرمی کو بہتر بناتی ہے۔ دماغ کے ایک حصے میں پروٹین بنانے والا یہ جین عام حالات میں ہمارے سو نے جاگنے کے معمو لات (سر کا ڈئین ردم) کو کنٹرول کرتا ہے۔لیکن تیز روشنی کے اس ردعمل میں اس کی سر گرمی بڑھ جاتی ہے۔ جس کا اضافی اور بر اہ راست فائدہ دل اور شریانوں کے نظام کو پہنچتا ہے۔چو ہو ں میں امید افزاء نتائج کے بعد صحت مند رضاکاروں پریہی تجربات دہرا ئے گئے۔ ان تمام افراد کو پانچ دن تک روزانہ صبح اٹھنے کے فوراً بعد آدھے گھنٹے تک ۰۰۰۰۱ لیو منز جتنی تیز روشنی میں بٹھایا گیا اور پھر ان کا معائنہ کیا گیا۔ان سب کے خو ن میں پی ای آر ٹو سے متعلق پروٹین کی مقدار بڑھ چکی تھی جبکہ متعد بیماریوں کی وجہ بننے والے ”ٹر ائی گیسر ائیڈز“ کی مقدار میں کمی واقع ہوئی تھی۔ ان کا میٹا بو لزم بھی بہتر ہو ا تھا۔واضح رہے کہ مریضو ں کی لائٹ تھراپی بھی کی جاتی ہے جس کے تحت انھیں روزانہ کچھ وقت کے لیے تیز روشنی میں بٹھایا جاتا ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ انسانی صحت میں روشنی کا کردار بہت اہم ہے۔ جس کا تعلق سو نے جاگنے کے معمولات سے نہیں بلکہ دل کی صحت سے بھی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题