عارف والا، اٹھارہ سالہ لڑکا کرنٹ لگنے جان بحق

Published on September 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

عارف والا، اٹھارہ سالہ لڑکا کرنٹ لگنے جان بحق
عارف والا(یواین پی) 18سالہ ویلڈرکرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہارگیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں147ای بی کا رہائشی عامر محلہ مظفرآباد روڑ پرڈیری فارم کی دیوار پر باڑلگانے کیلئے ویلڈنگ کررہاتھاکہ اچانک گیارہ ہزار کے وی کی تار سے چھوجانے پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا پولیس مصروف تفتےش ہے
گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
عارف والا(یواین پی) نامعلوم ڈاکوﺅں نے دن دہاڑے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار سے لاکھوں روپے لوٹ لیے تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں145ای بی کے نزدیک زمیندار محمد یوسف ولد غلام محمدکھوکھر موٹرسائیکل پرسوار ساہیوال جارہاتھا کہ دونامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر تین لاکھ روپے نقدی چھین لی ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس مصروف تفتےش ہے
تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالاکے ایم ایس کے والد محمد قادر جلیس انتقال کر گئے
عارف والا(یواین پی) تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالاکے ایم ایس ڈاکٹر آصف جلیس بلوچ کے والد محمد قادر جلیس انتقال کر گئے مرحوم کی نمازجنازہ بلدیہ کے سبزہ زار گراﺅنڈ میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں ڈاکٹرز،سیاسی ،صحافی برادری سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کو نمازجنازہ کے بعدتدفین کیلئے آبائی علاقہ ملتان شریف روانہ کردیا گیا مرحو م کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام چوبیس ستمبر بروز جمعةالمبارک کو اڑھائی بجے ہسپتال عارفوالاکی مسجد میں کیا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme