مہنگائی کے باعث لوگ آپ کی جان کو رو رہے ہیں، آپ کو دن رات گالیاں پڑتی ہیں۔ نوازشریف

Published on September 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عزت اور قومی وقار یہ ہوتا ہے جو فون نہیں سنتا وہ مودی خود چل کرپاکستان آیا، عمران خان تمہیں اور تمہارے لانے والوں کو کیا پتا کل کیا ہونے والا ہے؟ مہنگائی کے باعث لوگ آپ کی جان کو رو رہے ہیں، آپ کو دن رات گالیاں پڑتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام ملتان ڈویژن کی میٹینگ ہوئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، مریم نواز، حمزہ شہباز شریف ، اویس لغاری ، عظمی بخاری ، ذیشان رفیق ، عبد الرحمن کانجو، نزہت صادق ایم این ایز، ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار شریک ہوئے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر مشاورت اور بات چیت کی گئی۔لندن سے ویڈیو لنک پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آج میں اخبار پڑھ رہا تھا کہ عمران خان تم کہتے ہو کہ تحائف کی تفصیل دینے سے ملکی وقار مجروح ہوتا ہے، تم کیسے انسان ہو؟ قوم کو بُدو سمجھتے ہو؟ قانون ہے جب وزیراعظم کو بیرون ملک سے تحفہ ملے گا تو اس کو ڈکلیئر کرنا پڑتا ہے، ہم نے اپنے دور میں ڈکلیئر کیا، میرے ملٹری سیکرٹری سے پوچھو جب بھی ہمیں کہیں سے کوئی تحفہ ملتا تو ہم ڈکلیئر کرتے اور ڈیپازٹ بھی کرتے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme