لاہور میں کورونا کی ایک اور قسم کے کیسز سامنے آگئے

Published on September 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

لاہور(یواین پی) صوبائی دارلحکومت لاہور میں کورونا سے متاثر تشویشناک مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، شہر میں ڈیلٹا اور ایپسیلون وائرس کے کیسز میں سامنے آرہے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈیلٹا اورایپسیلون قسموں کے کل 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک پنجاب میں ڈیلٹا قسم کے 550 مریض جبکہ ایپسیلون قسم کے 49 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا کے 880 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی گنجائش اضافہ کے بعد اب 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ وزیر صحت کے مطابق پنجاب میں روزانہ 4 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے، اب تک پنجاب کی 5 کروڑسے زائد آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے اور کوشاں ہیں کہ سال کے آخر تک 70 فیصد آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگ جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题