گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Published on September 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

لاہور(یواین پی) طویل عرصے کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر 3 فیصد اضافی جنرل سیلز ٹیکس واپس لے لیا۔نجی ٹی وی نے پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے حوالے سے کہا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے ایک لیٹر خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں 8 روپے تک کمی ہوگی۔ایسوسی ایشن کے مطابق تین فیصد اضافی جی ایس ٹی واپس لینے کی وجہ سے گھی اور تیل کے 5 لیٹر پیک پر 40 روپے تک کمی ہوگی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران گھی کی قیمت میں 100 فیصد سے بھی زائد کا ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جبکہ گزشتہ ہفتے بھی عام عوام کے استعمال کا درجہ دوم گھی مزید مہنگا کر دیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes