کاہنہ،بلاول بھٹو کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر33پونڈ کا کیک

Published on September 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

کاہنہ(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 33ویں سالگرہ جوش وخروش سےر ملک بھر میں منائی گئی او پیپلز پارٹی کے زیراہتمام تقاریبات ہوئیں، کیک کاٹے گئے اور بلاول کی، عمر درازی کیلئے دعائیں کی گئیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رانا جمیل منج نے رائیونڈ بھٹی چوک میںبلاول بھٹو زرداری کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر33پونڈ کا کیک کاٹ کر سینکڑوں جیالوں نے جوش خروش کا اظہار اور مبارک باد دی، بعد ازاں کھانے کا وسیع اہتمام کیا گیا دوسری تقریب پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور تنظیم کے زیر اہتمام گزشتہ روز مین مارکیٹ گول چکر گلبرگ میں جیالے کارکنوں منجاور خان اور الیاس خان کی طرف سے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گل اور عزیز الرحمن چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈرائنگ روم کی نہیں عوام کی جماعت ہے، کوئی آمر اسے شکت نہ دے سکا،فیصل میر‘ سونیا خان‘ صداقت شیروانی‘ چودھری عاطف رفیق‘ ڈاکٹر خیام حفیظ‘ حافظ غلام محی الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔ کارکن جئے بھٹو‘ جئے بلاول بھٹو کے نعرے لگا رہے تھے،دریں اثناءپنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام بلاول کی سالگرہ کا اہتمام کیا گیا، راحیل کامران‘ غلام عباس‘ امجد اقبال‘ منظور الحسن چشتی‘ ملک سلیم‘ اقبال‘ زوہیب بٹ‘ شاہد اولکھ ایڈووکیٹ‘ چودھری عاطف رفیق اور دیگر نے شرکت کی،قومی اسمبلی میں کیک کاٹنے کی تقریب میں پرویز اشرف‘ شازیہ مری‘ نوید قمر و دیگر نے شرکت کی، ایک تقریب جاتی امراءتاروگل میں ضلع لاہور کے نائب صدر چوہدری طارق سعید جٹ کے زیر اہتمام کیک کاٹ کر منائی گئی، جیالوں کو جوش دیدنی تھا،سالگرہ کی تقریب میں سید نیئر حسین بخاری‘ سینیٹر فرحت اللہ بابر‘ ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور دیگر نے شرکت کی ، سالگرہ کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی رہنماءجمیل منج نے کہا کہ عوام جس قدر کرب کا شکار ہے اس وقت بلاول بھٹو زرداری کو اپنا مسیحا تصور کرتے ہیں موجودہ حکمرانوں نے عوام سے جینے حق بھی چھین لیا ہے ملک میں مہنگائی کا سونامی عوام زندہ در گور حکمران عوام پر ہر روز مہنگائی کے بم گراکر غریبوں کو ختم کر رہی ہے، پیپلز پارٹی ہاریوں ناداروں متوسط طبقہ اور مظلوموں کی ترجمان ہے، حکومت کی عوام دشمنی پر جلد پیپلز پارٹی سڑکوں پر دما دم مست قلندر کر تی نظر آئے گی، اب حکمرانوں کا وقت قریب ہے عوام کے ایک دھکے کی ضرورت ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes